Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ خوانچہ فروشوں کےخلاف کریک ڈاﺅن

مکہ مکرمہ..... ریجنل بلدیہ کی جانب سے خوانچہ فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن مہم کا آغاز کر دیاگیا ۔ بلدیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑکوں اور گزر گاہوں پر خوانچے لگا کر راہگیروں کے لئے مشکلات کا سبب بننے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ۔ الریاض اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل بلدیہ میںبازاروں کے امور سے متعلق شعبے کے نگران نے کہا کہ مہم کے دوران مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں سے خوانچہ فروشی کا خاتمہ کرنے کی مہم کے دوران 12 متحرک خوانچے ضبط کئے گئے جن پر مختلف اقسام کی اشیاءفروخت کی جارہی ہیں ۔ نگران نے مزید کہا کہ بلدیہ کی جانب سے کریک ڈاﺅن کی کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

شیئر: