شاہدکا بھاری معاوضہ قبول نہیں ، امتیاز
بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے پدماوت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچے کے بعداپنی اداکاری کے معاوضے میں ا ضافہ کر دیا ہے مگراس اقدام سے شاہدکے لئے نئی فلم میں مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔ہدایتکار امتیاز علی شاہد کو نئی فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں مگر ان کے بھاری معاوضے کے باعث امتیاز علی ان کےساتھ فلمی معاہدہ کرنے سے قاصر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہد کا بھاری معاوضہ قبول نہیں۔ اگر انہوں نے معاوضہ کم نہ کیا تو وہ کسی اور اداکار کو فلم میں کاسٹ کرلیں گے۔