Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک: 8لاکھ مسلم ووٹرز کے نام غائب

بنگلور۔۔۔کرناٹک اسمبلی انتخابات سے قبل ووٹرلسٹ سے تقریباً8لاکھ مسلم ووٹرز کے نام غائب پائے گئے۔ سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈیبیٹس ان ڈیولپمنٹ پالیسی نے رائے دہندگان کی فہرست میں اصلاح کیلئے مہم شروع کی۔ یہ ادارہ سچر کمیٹی کے رکن اور مشہور ماہر معاشیات ڈاکٹر ابوصالح شریف کی نگرانی میں کام کررہا ہے۔ اس ادارہ سے وابستہ ریسرچ ایسو سی ایٹ خالد سیف اللہ نے بتایا کہ کرناٹک کے 16حلقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاںرائے دہندگان کی فہرست سےتقریبا 8لاکھ ووٹرز کے نام غائب ہیں۔ سیف اللہ نے بتایا کہ 2011کی مردم شماری کے اعدادوشمار کے بعد یہ رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ سیف اللہ نے بتایا کہ اس معاملے میں ریاستی وزیر روشن بیگ سے بات چیت جاری ہے۔ کانگریس کے رکن اسمبلی رضوان اشرف نے بتایا کہ صورتحال باعث تشویش ہے اور ووٹر لسٹ میں اصلاح کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -موبائل نمبر ڈیلیٹ ہونے پر بیوی نے شوہر کو لہولہان کردیا

شیئر: