Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ :تنصیبات کی سلامتی کا جائزہ

مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ میں تنصیبات کی سیکیورٹی پر مامور ادارے کے سربراہ جنرل حامد الطویرقی نے مختلف تنصیبات کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے ملاقات کی اور تنصیبات کی سلامتی کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کی ہدایت پر تنصیبات کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دورے کا مقصد اہلکاروں کے مسائل سننا اور تنصیبات کی سلامتی کیلئے کی جانے والی تدابیر کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنصیبات کی سلامتی پر مامور ادارہ انتہائی اہم کردار انجام دے رہا ہے۔ 

شیئر: