Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹو زیڈ 3 پلے کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں‎

موٹرولا کمپنی کے اسمارٹ فون موٹو زیڈ 3 پلے کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں۔ اسمارٹ فون میں 6.1 انچ ڈسپلے اور اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر دیا جائے گا ۔ فون کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں متعارف کرایا جائے گا۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ سسٹم شامل ہوگا جس میں 12 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہوں گے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہوگا۔ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز تک ہونے کا امکان ہے۔ کمپنی اسمارٹ فون کو اگلے ماہ متعارف کرائے گی۔فون کی قیمت 450 ڈالر سے 500 ڈالر کے درمیان ہوگی۔

شیئر: