ٹوکیو ۔۔۔جاپانی حکومت نے کہا ہے کہ وہ سابق روسی جاسوس اور اس کی بیٹی کے برطانیہ میں قتل کی کوشش کے معاملے پر امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی مانند اقدامات نہیں کریگی۔ 20 سے زائد ممالک نے روسی سفارتکاروں کوملک بدر کر دیا ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ اور دیگر ممالک جاپان سے بھی ٹھوس قدم اٹھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔مذکورہ واقعے سے متعلق رد عمل میں جاپانی حکومت نے کیمیائی ہتھیار کے استعمال کی مذمت کی اور توقع ظاہر کی ہے کہ برطانوی اور بین الاقوامی تفتیش کار جلد از جلد حقائق سامنے لائیں گے۔وزیر خارجہ تارو کونو نے بھی برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے اپنے ہم منصبوں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے جاپان کا موقف واضح کیا۔