تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کیلئے 154 رنز کا ہدف
کراچی: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 6وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنا لئے۔ سیریز کا آخری میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔مہمان ٹیم کے چیڈ وک والٹن اور آندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا توپہلے ہی اوور میں والٹن صفر پر آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد آندرے فلیچر اور مارلن سیمیولز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 72 رنز کی شراکت قائم کی، مارلن سیمیولز 31 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اوپنر آندرے فلیچر نے نصف سنچری اسکور کی تاہم 52 رنز پر محمد نواز کی خوبصورت ڈائریکٹ تھرو پر رن آوٹ ہوگئے۔ ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم 99 رنز پر ہو گئی تھی ۔ دنیش رامدین نے جارحانہ انداز اپنا کر 18 گیندوں پر 42 رنز بنائے جس کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 153 رنز بناسکی۔میچ کے آغاز سے قبل پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر اور حسن علی کی جگہ عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی کو جگہ دی گئی۔شاہین آفریدی کو وسیم اکرم نے ڈیبیو کیپ پہنائی۔ ٹاس کے موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ا س میچ کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ، کیسرک ولیمز کی جگہ میکار تھی کو شامل کیا گیا۔ سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں 82 رنز سے کامیابی حاصل کی۔