Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقلی پستول دکھاکر لوٹنے کی وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

ریاض.... ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو لوٹنے والے ایشیائی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزمان کھلونے کی پستول دکھا کر غیر ملکیوں کو لوٹا کرتے تھے ۔ سبق نیوز کے مطابق ریا ض پولیس میں ایک خاتون نے رپورٹ درج کروائی کہ اسکے گھریلو ڈرائیور کو نامعلو م افراد نے اسلحہ دکھا کر لوٹ لیا ۔ ملزمان ڈرائیور کے کمرے میں داخل ہوئے جنہوں نے نقا ب پہن رکھی تھی ۔ ملزمان کی تعداد 5 تھی جن میں سے ایک نے ہاتھ میں سیاہ رنگ کی پستول بھی پکڑی ہوئی تھی جسے دکھا کر انہو ںنے ڈرائیور کے پاس موجود نقدی ، موبائل فون اور دیگر اشیاءلے کر فرار ہو گئے ۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے رپورٹ درج ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا جس میں تفتیشی ٹیم جلدی ہی کسی نتیجے پر پہنچ گئی ۔ ٹیم کے اہلکار ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے جس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی بتادیا ۔ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی کھلونہ پستول بھی برآمد ہو گئی ۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہو ں نے متعدد بنگالیوں اور دیگر غیر ملکیوںکو بھی اسی طرح نقلی پستول دکھا کر لوٹاہے ۔ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے ان کا چالان پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کو بھجوا دیا گیاجہاں سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعدحتمی چالان عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

شیئر: