اقوام متحدہ ..... اقوام متحدہ نے افغان صوبے قندوز میں مدرسے پر فضائی بمباری میں عام شہریوں کی اموات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیمیں فضائی بمباری سے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہیں جو مدرسے پر بمباری کے نتیجے میں ہونے والی عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تفصیلات حاصل کررہی ہیں۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں (یواین اے ایم اے ) نے بتایا کہ انسانی حقوق کی ایک ٹیم ضلع دشت ارچی میں بمباری کا نشانہ بننے والے مدرسے کے مقام پر موجود ہے ، یہ ٹیم بمباری میں عام شہریوں کی اموات سے متعلق خبروں کی حقیقت جاننے اور جانی نقصان کے حوالے سے سنجیدگی سے تمام تر پہلوﺅں کا جائزہ لے رہی ہے۔