جدہ..... ادارہ امور صحت کا کہنا ہے کہ جدہ کمشنری میں اب تک اسکیبیبز کے کسی مریض کا انکشاف نہیں ہوا ۔ سبق نیو ز کا کہنا ہے کہ ادارہ امور صحت نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ جد ہ کے کسی اسکول میں بھی اسکیبیز کی اطلاع نہیں ملی ۔ ادارے کی جانب سے اسکولوں کی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ کیاجارہا ہے تاکہ طلباءکو کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس ضمن میں ادارہ امور صحت نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کےلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں جبکہ اسکولوں کی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ادارہ امور صحت کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور طلباءکو اس مرض کے بارے میں اہم معلومات مہیا کرتے رہیں ۔