ریاض..... ریاض میں شدید گردو غبار کے طوفان کے بعد اچانک بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریاض میں دن بھر موسم شدید گرد آلود رہا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ا ۔ محکمہ موسمیات کی اطلاعات کے مطابق ریاض ریجن میں آج بھی بارش متوقع ہے جبکہ تیز ہوائیں بھی چلیں گی ۔ محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ شہری اور مقیم خراب موسم کے پیش نظر سفر کرنے میں احتیاط برتیں ایسے مقامات پر نہ جائیں جہاں پانی کا بہاﺅ تیز ہو ۔ دریں اثناءمحکمہ موسمیات کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن اور ریاض کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی آج موسم گردا ٓلود رہے گا جس کی وجہ سے ہائی وے پر سفر کرنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ ادارہ امور صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ افراد جوسانس کے امراض میں مبتلا ہیں انہیں چاہئے کہ اشد ضرورت کے بغیر گھرو ں سے باہر نہ جائیں ۔ گردآلود موسم میں طبی ماسک کا استعمال ضرورکریں ۔ زیادہ وقت تک ایک ہی ماسک نہ لگائی ۔ ماسک گندا ہو نے کی صورت میں اسے فوری تبدیل کر لیں ۔