ابہا .... وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے سعودی کے قاتل سوڈانی کا سرقلم کردیا گیا ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد عبدالباقی الامام علی نے سعودی شہری احمد سلیمان الربعی کو قتل کر دیا تھا جسے گرفتار کر کے اس کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم نے اقبال جرم کرلیا ۔ عدالت میں تمام ثبوتوں اور اقرار جرم کے بعد عدالت نے قصاص کا حکم صادر کر دیا ۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے قاتل کا سرقلم کر دیاگیا ۔