جازان..... سرحدی محافظ فورس کے ترجمان خالد بن قزیز کا کہنا ہے کہ سال رواں کی ابتدائی ششماہی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 228 اسمگلروںکو گرفتار کر لیا ۔المدینہ اخبار کے مطابق جازان کے سرحدی علاقے میں تعینات مجاہدین فورس کے یونٹس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 41841 کارتوس ، 35 عددمختلف نوعیت کا اسلحہ ،23 راﺅنڈز اور آتشبازی کے سامان پر مشتمل 6 کارٹن ضبط کر لئے جنہیں مملکت اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ۔ مجاہد فورس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اسمگلروں کی کوشش تھی کہ مذکورہ اسلحہ مملکت میں داخل کیاجائے مگر اہلکاروں نے اسے ناکام بنا دیا ۔ اسمگلنگ کی دیگر کارروائیوں میں 531 کلو گرام چرس اور 8 ہزار لیٹر سے زائد شراب کے علاوہ ہزارو ں کی تعداد میں نشہ آور گولیاں بھی ضبط کی گئی ۔ اہلکاروںنے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 445 گاڑیاں بھی ضبط کی۔