Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی سیکٹر میں کام کرنیوالوں کا حکومتی ادارے میں تنازل ممکن نہیں ، جوازات

    ریاض - - - -  جوازات کا کہنا ہے کہ نجی سیکٹر میں کام کرنے والے غیر ملکی کی کفالت حکومتی ادارے کو منتقل نہیں کی جاسکتی ۔ عاجل ویب نیوز نے جوازات کے ٹویٹر پر پوچھے گئے سوال کے حوالے سے لکھا ہے کہ جس میں ایک شخص نے دریافت کیا تھا کہ وہ نجی شعبے میں ملازمت کرتا ہے اگر وہ کسی حکومتی ادارے میں اپنی کفالت تبدیل کرائے تو اس کیلئے کیا قانونی کارروائی کرنا ہوگی ۔ استفسار پر جوازات کاکہنا تھا کہ " قانون اس کی اجازت نہیں دیتا " ۔ جوازات کی جانب سے ٹویٹر پر مزید کہا گیا ہے کہ مملکت میں قانون محنت کے مطابق وہ غیر ملکی جو غیر قانونی طور پر ذاتی کاروبار کئے ہوئے ہیں وہ قانونی اعتبار سے مجر م تصور کئے جاتے ہیں ایسے افراد پر گرفتاری کی صورت میں جرمانے کے علاوہ 6 ماہ قید اورملک بدری کی سزا مقر رہے ۔ ایسے غیر ملکیوں کو مملکت کیلئے بلیک لسٹ بھی کیاجاتا ہے جن کے بارے میں اس امر کاانکشاف ہو کہ وہ ذاتی کا روبار کر رہے ہیں ۔ واضح رہے مملکت میں ان دنوں غیر قانونی طور پرمقیم غیر ملکیوں کے خلاف مہم جاری ہے جس میں وہ تارکین جوعمرہ یا وزٹ ویزے پر آکر غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم ہو تے ہیں انہیں گرفتار کرنے پر قید اور جرمانے کے علاوہ ملک بدر ی کی سزا دی جاتی ہے ۔ قانون کے مطابق ایسے غیر ملکیوں کو جو غیرقانونی تارکین کہلاتے ہیں کو قیام و طعام کے علاوہ نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے والوں کو بھی قید و جرمانے کی سزا ہو تی ہے ۔ اگر پنا ہ و روزگار فراہم کرنے والے غیر ملکی ہوتے ہیں تو انہیں سزا بھگتنے کے بعد مملکت سے بے دخل ہی نہیں بلکہ بلیک لسٹ بھی کیاجاتا ہے ۔ غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم میں ایسے افراد   کے خلاف بھی کارروائی کی جاتی ہے جو اپنے کفیلوں کے علاوہ کہیں اور ملازمت کرتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:- - - - -حوثیوں نے اب تک 107میزائل اور66گولے داغے ، کرنل المالکی

شیئر: