Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سینما میں پہلا شو بلیک پینتھر کا ہو گا

    ریاض- - - -  دارالحکومت میں 18 اپریل کو کھلنے والے سینما میں پہلا  شو  بلیک پنتھر"black panther" کا ہو گا ۔ ابتدائی طور پر ٹکٹ 50 ریال مقرر کیا گیا ہے ۔AMC کمپنی کے آپریشنل ڈائریکٹر آدم ارین نے بتایا کہ سینما کا ٹکٹ 13  ڈالر کے حساب سے مقرر کیا گیا ہے تاہم اس میں تبدیلی کا امکان ہے ۔ سبق نیوز کے مطابق  امریکی کمپنی AMC  کو  مملکت میں سب سے پہلے  سینما کھولنے  کی اجازت دی گئی ہے جو 18 اپریل کو ریاض میں   شاہ عبداللہ سینٹر میں پہلے سینما کا افتتاح کرے گی ۔ ہالی ووڈ رپورٹر کی اطلاع کے مطابق پہلی فلم بلیک   پینتھر 5 دن سینما میں دکھائی جائے گی جس کے بعد دوسرا شو   "انفینٹی وار "  کا ہو گا ۔ کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سینما میں 620 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی ۔ دریں اثناء اے ایم سی کمپنی کے آپریشنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کی فروخت کیلئے مختلف انتظامات کئے جائیں گے جن میں ٹکٹ کاؤنٹر ز کے علاوہ خود کار مشینوں اور ویب سائٹ کے ذریعے بھی ٹکٹ حاصل کئے جاسکیں گے۔ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ٹکٹ کی قیمیتوں میں بعدازاں کمی کا امکان ہے جبکہ ٹکٹ کا تعین فلم کے حساب سے بھی کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - - ریاض : شاہ خالد ائیر پورٹ لاونج کی توسیع

شیئر: