Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان کیلئے فرانس کی امداد

پیرس ..... فرانس نے ایک ڈونر کانفرنس میں لبنان کے لیے 550 ملین یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کے مطابق اس امداد کا کچھ حصہ عطیہ ہو گا جبکہ بقیہ رقم ادھار کے طور پر دی جائےگی اور اس پر سود کی شرح بہت کم ہو گی۔ توقع ہے کہ اس کانفرنس میں لبنان کیلئے لاکھوں ڈالر کے وعدے کیے جائیں گے۔ متعدد سیاسی بحرانوں کی وجہ سے لبنان کی اقتصادی ترقی متاثر ہوئی ہے ۔ شامی مہاجرین کی ایک بڑی تعداد بھی اس ملک پر اضافی بوجھ بنی ہوئی ہے۔

شیئر: