Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک :خلاف ورزی پر ہوٹل سربمہر

تبوک ..... ضباءکمشنری کی بلدیہ نے صحت قوانین کی خلاف ورزیوں پر ہوٹل بند کر کے مالک پر جرمانہ عائد کر دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق ہوٹل کے ملازم حفظان صحت کی پامالی کرتے ہوئے ا نتہائی غیر مناسب انداز میں کھانا بنانے کےلئے گوشت کاٹ رہے تھے جبکہ اطراف میں بلیاں بھی موجود تھیں ۔ایک شہری نے کھانے کےلئے گوشت کاٹنے کی وڈیو بنا کر بلدیہ کے ادارے کو ارسال کر دی جس پر ریجنل بلدیہ کی ٹیم نے ہوٹل کا معائنہ کرنے کے بعد خلاف ورزیاں ریکارڈ کرتے ہوئے ہوٹل سربمہر کر دیا ۔ 

شیئر: