طائف.... ریجنل ایجوکیشن ڈائریکٹر محمد النفیعی کا کہنا ہے کہ طلباءکی حفاظت کے پیش نظر اسکولوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جارہا ہے تاکہ متعدی بیماری اسکیبیز سے بچا جاسکے ۔ سبق نیوز کے مطابق ادارے تعلیم کی جانب سے اسکولوں میں اسکیبیز سے بچاﺅ کے لئے اسپرے مہم شروع کی گئی ہے جس میں طائف ریجن میں محکمہ انسداد وبائی امراض کے تعاون سے اسکولوں میں خصوصی اسپرے مہم شروع کی گئی ۔ اس ضمن میں ریجنل ایجوکیشن ڈائریکٹر النفیعی نے مزید بتایا کہ اسکولوں کی انتظامیہ کو بھی مطلع کیا ہے کہ وہ طلباء کو مرض سے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کریں جن میں اہم ترین امر صفائی کا خیال رکھناہے ۔