Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ جمعرات کو سعودی عرب کا گرم ترین شہر

’ملک کے سرد ترین علاقوں میں السودہ ہے جہاں صرف 6 ڈگری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ  موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین شہر ہے جہاں درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’دیگر گرم شہروں میں مدینہ منورہ، جدہ، جازان اور ینبع ہے جہاں 34 ڈگری ہے جبکہ القنفذہ میں 33 سیٹی گریڈ ہے‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’ملک کے سرد ترین علاقوں میں السودہ ہے جہاں صرف 6 ڈگری ہے‘۔
’دیگر سرد علاقوں میں طریف ہے جہاں 9 ڈگری ہے جبکہ ابہا، عرعر، سکاکا اور القریات میں 10 ڈگری ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج جازان، عسیر اور الباحہ میں ہلکی بارش ہوگی جبکہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی۔

شیئر: