Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : ادارہ امور صحت کی جانب سے ہنگامی حالات کےلئے وڈیو کالنگ کی سہولت

جدہ .... ادارہ امور صحت کی جانب سے ہنگامی حالت میں وڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ۔ 3 دنوں میں 450 کالز موصول ہوئیں۔ سبق نیوز کے مطابق مریضوں کو فوری اور ہنگامی طبی مشورے فراہم کرنے کی غرض سے جدہ ریجن کے ادارہ امور صحت کی جانب سے وڈیو کالنگ کی سہولت کی فراہمی کی ہے ۔ ادارے کی جانب سے یہ سہولت روزانہ صبح 8 سے رات 12 بجے تک فراہم کی جاتی ہے ۔ وڈیو کالنگ کی سہولت انڈرائیڈ فون یا ٹیبلیٹ کے ذریعے کی جاسکتی ہے ۔کالنگ کےلئے ایپلیکیشن ڈاﺅن لوڈ کرنا ضروری ہے ۔ وڈیو کال کے ذریعے مریض کو براہ راست ڈاکٹر کو دکھاکر مشورہ حاصل کیاجاتا ہے جس سے لوگوں کو کافی سہولت ہوگی ۔ ادارے کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ پہلے روز 145کالز موصول ہوئی جن میں لوگوں نے وڈیو کال کرکے طبی مشورے طلب گئے ۔ وزارت صحت کی جانب سے اس اقدام کو لوگوں نے کافی پسند کیا انکا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں جہاں طبی مراکز نہیں ہیں وہاں سے لوگوں کو ہنگامی حالت میں اسپتال پہنچنا دشوار ہوتا ہے اس لئے وڈیو کالنگ کی سہولت سے کافی فائدہ ہو گا ۔ ٹریفک یا دیگر حادثات میں فوری طبی مشوروں کا حصول آسان ہو جائے گا بلکہ وڈیو کالنگ کے ذریعے طبی امدا د کی ترسیل بھی جلد ہوگی ۔ وڈیو کال کے ذریعے ہنگامی سینٹرکو مریض کی اصل حالت دکھا کر فوری امداد حاصل کی جاسکے گی علاوہ ازیں درست اور بروقت طبی مشورے بھی مل سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کی جانب سے بہترین اقدام کیا گیا ہے اسے مزید بہتر کرتے ہوئے 24 گھنٹے کےلئے کیا جائے ۔

شیئر: