(ن) لیگ تقسیم در تقسیم ہو جائے گی،فواد چوہدری
لاہور... تحریک انصاف کے مرکزی اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔جنوبی پنجاب والوں نے درست سمت کا تعین کیا ۔مسلم لیگ (ن) شکست و ریخت کا شکار ہے۔ اتنے لوگ مسلم لیگ (ن) سے تحریک انصاف میں شامل ہونا چا ہتے ہیں کہ پارٹی میں جگہ موجود نہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلے ہی کہہ دیا تھاکہ (ن) لیگ میںدھڑے بندی ہے۔ (ن) لیگ اور ایم کیو ایم میں ایک جیسی صورت حال ہے۔جنوبی پنجاب کے ارکان نے علیحدہ صوبے کا مطالبہ کیا ہے۔نوازشریف کے بیانیے کو پارٹی میںبھی پذیرائی نہیںملی ۔(ن) لیگ کا کوئی اسٹرکچر نہیں ۔(ن) لیگ تقسیم در تقسیم ہو جائے گی۔لگتا نہیںالیکشن تک (ن) لیگ بطور جماعت قائم رہ سکے گی۔مسلم لیگ (ن) اب نام کی جماعت رہ گئی ۔۔ فواد چوہدری نے کہاکہ خسروبختیار سمیت دیگر مستعفیٰ ہونے والے ارکان نے درست فیصلہ کیا ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ میرا ذاتی خیا ل ہے کہ انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنائے جائیں۔