مدینہ منورہ.... ادارہ امور صحت کے ذرائع کاکہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں اسکیبیز کے 14 کیسوں کی تشخیص ہو چکی ہے ۔ ریجنل ادارہ صحت نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر لی ہیں تاکہ مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔ سبق نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ 2روز قبل مدینہ منورہ میں اسکیبیز میں مبتلا صرف 9افراد کی تشخیص ہوئی تھی جس کی تعداد میں اب اضافہ ہو اہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مرض نیا نہیں دنیا بھر میں موجود ہے جو ایک سے دوسرے میں منتقل ہو تا ہے ا سلئے احتیاطی تدابیر میں مریض کو دوسروں سے جدا رکھا جاتا ہے۔