مدینہ منورہ...... العوالی محلے کی ایک عمارت میں آتشزدگی سے بچہ جاں بحق ہوگیا ۔ ریجنل شہری دفاع کے ترجمان کرنل خالد الجھنی کا کہنا ہے کہ مکان میں دھواں بھر جانے کے سبب بچہ جاں بحق ہوا ۔ آگ العوالی محلے کی ایک 3 منزلہ عمارت میں لگی تھی ۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہو ںنے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ فائر فائٹرزنے عمارت کے ایک کمرے میں پھنسے ہوئے بچے کو نکالا جو دھواں بھر جانے کی وجہ سے بے ہوش ہو چکا تھا ۔ بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ کرنل الجھنی کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ معلو م نہ ہو سکی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔