البانی، امریکہ..... دنیا ایک عرصے سے یہ سمجھتی رہی ہے کہ اب سے لاکھوں کروڑوں سال قبل کرہ ارض پر ہر جگہ دندنانے والے ڈائنا سو رکی نسل شہابیوں کے گرنے سے تباہ ہوئی اور چند ہزار برسوں میں پوری دنیا سے ڈائنا سو ر غائب ہوگئے۔ اس تحقیقی تجزیے کے بعد ایک عرصے تک یہ کام کیا جاتا رہا ۔ مگر یونیورسٹی آف البانی کے سائنسدانوں کے مطابق اب یہ بات سامنے آگئی ہے کہ ڈائنا سور کے مرنے کی وجہ شہابیے نہیں تھے بلکہ وہ ایسے زہریلے پودے کھانے سے ہلاک ہوئے تھے جو مختلف علاقوں میں لگے ہوئے تھے اور اس وقت ان قوی الجثہ جانوروں کو ان زہریلے پودو ں سے نہ تو محفوظ کیا گیا اور نہ ہی دور رکھنے کی کوشش کی گئی کیونکہ اس زمانے میں کوئی مدافعتی ترکیب کا تصوربھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ تازہ ترین تحقیقی رپورٹ البانی یونیورسٹی کے پروفیسر گورڈن گیلپ اور انکے ساتھیوں کی نگرانی میں تیار ہوئی ہے۔