Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے آئی ٹی کے 40 نامعلوم اہلکار کون تھے،نواز شریف

   اسلام آباد... سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بتایا جائے جے آئی ٹی کے 40 نامعلوم اہلکار کون تھے ،انہیں سامنے لایا جائے۔ہر روز نئے راز افشا اور پول کھل رہے ہیں۔فراڈ مقدمے میں نئے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ بنانے والے 40 افراد کو کوئی نہیں جانتا ۔ یہ کس محکمے سے آئے تھے۔انہیں یہ کردار کیوں سونپا گیا۔ سوچنا چاہیے کہ ملک کی قسمت کا کون فیصلہ کررہا ہے۔یہ تکلیف دہ کہانی ہے، اس کا کھوج لگانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ واجد ضیا سے ان 40 افراد کے نام پوچھے گئے تو انہوں نے بتانے سے انکار کردیا۔ واجد ضیا جے آئی ٹی کے سربراہ ہیں ملک و قوم کے مالک نہیں۔انہوں نے کہاکہ اس کیس میں کچھ نہیں،عدالت سے انصاف کی امید ہے۔ نیب کی تفتیش اور جھوٹ ساری قوم کے سامنے آگیا۔ ایک سوال پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے چھوڑ کر جانے والے مفاد پرست ہیں، یہ ہمارے لوگ نہیں تھے، ہماری حکومت بننے پر ہمارے پاس آگئے تھے۔ 
مزید پڑھیں:آئندہ الیکشن کے نتائج قبول نہیں کرینگے،نواز شریف

شیئر: