Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چنیوٹ کے معدنی ذخائر میں بدعنوانی کی تحقیقات

اسلام آباد... ڈی جی نیب لاہور نے چنیوٹ کے مقام پر قیمتی قدرتی معدنیات کے ذخائر قواعد و ضوابط کے برعکس ٹھیکہ دینے اور مبینہ بدعنوانی کی انکوائری شروع کردی۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ئے ڈی جی نیب لاہور کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔ ڈی جی نیب لاہور نے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر معا ملے کی انکوائری شروع کر دی ۔ انکوائری ٹیم اس بات کا جائزہ لے گی کہ ماضی میں نیب نے انکوائری کیوں بند کی اور اس کے ذمہ داران کون سے افسران تھے۔ ان افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں:نیب نے فواد حسن فواد کو پھر طلب کرلیا

شیئر: