Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ: ہندوستان نے شارجہ میں کھیلنے سے انکار کردیا

 
کوالا لمپور: ہندوستانی بورڈ نے شارجہ میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کردیا۔ اجلاس میں موجودبورڈ حکام نے واضح کیا کہ وہ ابوظبی اور دبئی میں کھیلنے کو تیار ہیں لیکن شارجہ میں نہیں کھیلیں گے۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کو 228 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے لیکن 2000ءکے بعد سے ہندوستانی ٹیم شارجہ میں کوئی میچ نہیں کھیلی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حالیہ اجلاس میں ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا تو اماراتی بورڈ نے شارجہ،ابوظبی اور دبئی میں اس کے میچز کرانے کا اعلان کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہندوستانی بورڈ شارجہ میں ہونے والے میچوں کو فکسنگ سے منسلک کرتا رہا ہے لیکن آج تک وہ کوئی شواہد پیش نہیں کر سکا ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم شارجہ میں 1984 سے2000 تک72 ون ڈے انٹر نیشنل کھیل چکی ہے جس میں پہلا ایشیا کپ بھی شامل ہے۔ ان میں سے ہندنے35میچ جیتے اور37 ہارے۔ اس کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے وہاں 124ون ڈے انٹر نیشنل کھیلے جن میں سے 83جیتے ،40 میں اسے شکست ہوئی اور ایک میچ ٹائی ہوا تھا۔ 

شیئر: