Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹے بھائی نااہلی کا جشن منا رہے ہیں، چانڈیو

کراچی .... پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ معافیاں مانگ کر بھاگ جانے والے ہی مرسوں مرسوں جیسے نعرے کا مذاق اڑا سکتے ہیں۔ چھوٹے میاں بڑے میاں کی تاحیات نااہلی کا جشن منانے ملک گیر دورے پر نکل پڑے ہیں۔نواز شریف کی تاحیات نااہلی پر مخالفوں سے زیادہ ان کے سگے بھائی خوش ہوئے ہیں ۔شہباز شریف سندھ کی فکر چھوڑیں پہلے کرپشن کے مقدمات کا سامنا کریں۔ شہباز شریف کے بیان پر ردعمل میں چانڈیو نے کہا کہ شہباز شریف کو مصنوعی ترقی مبارک ہو۔ سندھ میں پائیدار ترقی کی بنیادیں رکھی جا چکی ہیں۔ ضیا کی پیداوار نے روشنیوں کے شہر کو خونریزی کے شہر میں بدلا ہے ۔انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کے بڑے بھائی نے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں ہوئے اب چھوٹا لارے لگانے آگیا۔ چانڈیو نے کہا کہ بڑے بھائی کیلئے اڈیالہ جیل کی صفائی کرانے والے بے وفا بھائی کے جال میں سندھ کے لوگ نہیں آئیں گے۔سندھ والے خوب جانتے ہیں کہ ن لیگ کی وفاقی حکومت میں5 سال میں سارے پیسے کہاں لگائے۔
مزید پڑھیں:فریال صدر،زرداری وزیراعظم اور بلاول وزیر اعلی سندھ

شیئر: