قاہرہ .... امریکہ کے اہم مشیر رچرڈ گولڈ برگ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایرانی تیل کی کمی سعودی عرب بآسانی پوری کرسکتا ہے۔ انہوں نے امریکہ اور اسکے مغربی اتحادیوں سے کہا کہ وہ ایران پر سے اٹھائی گئی پابندیاں بحال کردیں۔ گولڈ برگ نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ نے جان والٹن کو قومی سلامتی کا مشیر اور مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ بلاوجہ نہیں بنایا۔ اس تقرری کے واضح اہداف ہیں۔ اسکا بنیادی مقصد ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں ترمیم یا معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کی صورت میں برآمد ہوگا۔