ریاض ... شہرہ آفاق قاری شیخ مشاری العفاسی نے حماس تحریک پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ایران کی چاپلوسی کررہے ہیں۔ آپ مجاہد نہیں ہیں۔ مجاہد تو کلمہ حق کی سربلندی کے لئے لڑتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ ایران کی چاپلوسی اور اس کے دھن پر توحید اور اہل توحید سے لڑ رہے ہوں وہ مجاہد کیسے ہوسکتے ہیں؟ یہ لوگ القدس کے لئے نہیں بلکہ اس کے زخموں کو کریدنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔