ریاض..... سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی ساما نے میڈگلف کوآپریٹیو انشورنس کمپنی پر عائد پابندی اٹھالی۔ مذکورہ کمپنی نے ساما کی شرائط پوری کردیں۔ سرمائے میں اضافہ کردیا۔ ساما نے نئی صورتحال سامنے آنے کے بعد مذکورہ کمپنی پر عائد پابندی اٹھالی۔ ساما نے انتباہ دیا ہے کہ آئندہ بھی اگر کمپنی نے مقررہ شرائط کی خلاف ورزی کی تو پابندی پھر سے لگا دی جائے گی۔