عوام کو اندھا اور بہرا کردیا جائے ،مریم نواز
اسلام آباد.. سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اورمسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام اپنی مرضی کا چینل نہیں دیکھ سکتے، اپنی مرضی کی بات نہیں کر سکتے تو عوام کو اندھا اور بہرا کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ووٹ بینک مسلم لیگ (ن) کا اپنا ہے کسی فصلی بٹیرے کا نہیں۔ایسا نہیں کہ جو پارٹی چھوڑ کر جائے وہ ووٹ بنک بھی ساتھ لیکر جائے۔ میڈیا سے گفتگو اور ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی تاریخی تقریر کو25 سال مکمل ہوگئے۔ نوازشریف کے اس بیان کہ ڈکٹیشن نہیں لوں گا نے سیاسی تاریخ رقم کی تھی اور سیاسی رویے تبدیل کردیئے تھے۔اس وقت نواز شریف بے انتہا دباو اور مشکلات کے باوجود کھڑے رہے۔یہ سیاسی رویوں اور نظریات میں تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ نیب ریفرنسز کی سماعت کے حوالے سے منصوبہ بندی کے تحت اور کنٹرولڈ پریس ریلیز جاری کی جا رہی ہیں۔بدقسمتی سے عدالت کو بھی گمراہ کیا اور غلط بیانی کی لیکن پکڑے گئے ۔