لالو سے’’ لالٹین‘‘چھین سکتا ہے الیکشن کمیشن
نئی دہلی۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے بہار کی اہم اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی ) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی نے آئندہ ماہ کے شروع تک آڈٹ رپورٹ پیش نہ کی تو پارٹی کا اجازت نامہ منسوخ کردیا جائیگا۔واضح ہو کہ قانون کے مطابق ہر سیاسی پارٹی کیلئے ہرسال 31اکتوبر تک پارٹی کی سالانہ آڈٹ رپور ٹ جمع کرانا لازمی ہوتی ہے۔کمیشن کی جانب سے پارٹی صدر لالو پرساد یادو کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیاکہ راشٹریہ جنتا دل نے 2014-15کی سالانہ آڈٹ رپورٹ ابتک جمع نہیں کرائی ۔اس کی آخری تاریخ 31اکتوبر2015تھی۔ اس بنیاد پر کمیشن نے آر جے ڈی کے سربراہ کو پارٹی کے انتخابی نشان کیخلاف( ریزرویشن اینڈ الاٹمنٹ)کی دفعہ 16کے تحت کارروائی کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔