شاہ سلمان سے قصر یمامہ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات
ریاض..... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے منگل کو ریاض کے قصر یمامہ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے ملاقات کی۔ انہوںنے دنیا بھر میں انسانیت نواز خدمات پر خادم حرمین شریفین کو خراج شکر و قدر منزلت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یمن میں انسانیت نواز امدادی پروگرام کو بھاری فنڈ فراہم کر رہا ہے۔ اس موقع پر عالمی امن و استحکام کیلئے اقوام متحدہ کی مختلف تنظیموں کے کردار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شاہ سلمان سے ملاقات کے موقع پر سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف ، وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان ، وزیر خارجہ عادل الجبیر اور اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ بن یحییٰ بن معلمی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر یمن کے مصیبت زدگان کیلئے کنگ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے قابل قدر کردار کو خاص طور پر سراہا گیا۔