ریاض ... سیکیورٹی اسنیپ کے عہدیدار سامی الشیبانی نے واضح کیا ہے کہ کمانڈوز 2کے کور س کے موقع پر اسپیشل ایمرجنسی فورس کے جوانوں کو ٹریننگ کے دوران زندہ خرگوش اور سانپ کھلائے جاتے ہیں۔ الشیبانی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر کمانڈوز کی مشقوں کی ایک وڈیو بھی جاری کی ہے اور توجہ دلائی ہے کہ دشمنوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ سعودی کمانڈوز ہر صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔