ایشان کھتر کی پہلی فلم ریلیز
بالی وڈ کے نئے ہیرو ایشان کھتر کی پہلی فلم ' بیانڈ دی کلاوڈز' کو سینما گھروں میں ریلیز کردیاگیا۔یہ ایرانی فلمسازماجد مجیدی کی نئی فلم ہے ۔شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان کھتر کی اس فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے پر شاہد کپور نے کہا تھا کہ اداکاری تو خون میں ہے۔اس سے قبل یہ فلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی جاچکی ہے۔