Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابغ شاہراہ پر پٹرول ٹینکر اور بس میں تصادم ، 5 جاں بحق، 13زخمی

مکہ مکرمہ.... رابغ کمشنری میں صعبر شاہراہ پر المناک ٹریفک حادثے میں 5افراد جاں بحق 13 زخمی ہو گئے ۔ ہلال الاحمر کے ریجنل ترجمان عبداللہ ابو زید نے سبق نیوز کو بتایا کہ حادثہ پٹرول ٹینکر اور بس کے مابین پیش آیا ۔ حادثے کے فوری بعد پٹرول ٹینکر میں آگ لگ گئی جس سے دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں پاکستانی اور برطانوی شہری شامل ہیں ۔ ابو زید کا کہنا تھا کہ حادثے میں جل جانے والی بعض نعشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ حادثے کے بعد آگ لگنے سے بعض مسافروں کی شناختی دستاویزات بھی جل گئیں جس کی وجہ سے انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑ ا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال الاحمر کے ابتدائی طبی یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچے جنہوںنے فوری طور پر امدادی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ حادثہ اس قدرشدید تھا کہ طبی یونٹس کے پہنچنے سے قبل ہی 5 افراد جاں بحق ہو چکے تھے ۔ زخمیوں کو ہلال الاحمر کے کارکنوں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے خلیص جنرل اسپتال منتقل کر دیا جہاں انکا علاج جاری ہے ۔ نعشوں کو اسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے ۔متعلقہ ادارے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کی کوشش کر رہے ہیں ۔ 
 

شیئر: