Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران کی ٹوکری میں تمام انڈے گندے ہیں،فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان... جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 2018کے الیکشن میں متحدہ مجلس عمل حکومت بنائیگی۔ عمران خان کہتا ہے کہ اسکی ٹوکری میں20 گندے انڈے ہیں ہم کہتے ہیں کہ تمہاری ٹوکری میں موجود تمام انڈے گندے ہیں۔منظم سازش کے تحت دینی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انصاف کے نام پر سیاستدانوں کا استحصال کیا جارہا ہے۔ ادارے ایک منتخب وزیر اعظم کو تو گھر بھیج سکتے ہیں۔ وزیر اعلی کے پی کے کے خلاف خود اسکی اپنی پارٹی کے ایم پی ایز اور ایم این ایز پریس کانفرنس کرتے ہیں لیکن وزیر اعلی سے پوچھنے والا کوئی نہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ادارے آج انصاف دینے کی بات کر رہے ہیں لیکن یہ کیسا انصاف ہے جو نظر نہیں آرہا ۔ نےب اور انصاف دےنے والو ں نے اےک پارٹی کو فوکس کےا ہوا ہے۔ نواز شرےف پر پانا مہ مےں اےک دو آف شور کمپنےو ں کی بنےاد پر مقدمہ قائم کر کے اقا مہ کی بنےاد پہ نکالا گےا۔ سےف اللہ برادرا ن کی 34 آف شور کمپنےا ں ہےں لےکن وہ تحرےک انصاف کے دامن مےں چھپ گئے۔ ان سے کو ئی پو چھنے والا نہےں ۔
مزید پڑھیں:عمران خان کے چیف جسٹس سے 2سوال

شیئر: