ساما نے رمضان اور عید ین پر بینکوں کے نظام الاوقات جاری کردیئے
ریاض.... سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی ساما نے رمضان المبارک ، عیدالفطر اور عید الاضحی 1439 ھ کے دوران بینکوں اور ترسیل زر والے اداروں کے اوقات کار اور تعطیلات متعین کرد ی گئیں۔ ساما نے واضح کیا کہ رمضان المبارک میں صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک بینک کھلے رہیں گے۔ عیدالفطر کی تعطیلات 28 رمضان مطابق 12 جون 2018 ءمنگل کی ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہونگی اور 6 شوال مطابق 20 جون 2018 ءبدھ کو بینک کھل جائیں گے۔ عیدالاضحی کی چھٹی 5 ذوالحجہ مطابق 16 اگست 2018 ءجمعرات کی ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوگی اور 15 ذوالحجہ 26 اگست اتوار کو بینک کھل جائیں گے۔ ساما نے مزید بتایا کہ فضائی اور سمندری راستوں سے آنے والے عازمین کیلئے مدینہ الحجاج ، مشاعر مقدسہ ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور بری سرحدی چوکیوں پر موجود بینکوں کی شاخیں تعطیلات کے ایام میں بھی کام کرتی رہیں گی۔ جمعہ اور ہفتہ کو بھی حاجیوں کی خدمت میں دفاتر کھلے رہیں گے۔