Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے دلدادگان میں 8مشہور غیر ملکی کھلاڑی، اداکار اور گلوکار شامل

ریاض....سعودی عرب کے دلدادگان میں 8مشہور غیر ملکی کھلاڑی ، اداکار اور گلوکار بھی شامل ہو گئے۔ ان کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ سعودی عرب ان کی آمد انہیں مملکت کا دیوانہ بنا دے گی۔ حالیہ برسوں کے دوران دینی اور تجارتی اغراض و مقاصد کیلئے کئی مشہور شخصیتیں سعودی عرب آئیں۔ 2017ءمیں سیاحتی ویزوں کے اجراءنے دنیا کے تمام علاقوں کے سیاحوں کو کسی ثالث کے بغیر سعودی عرب کو دریافت کرنے کا زریں موقع فراہم کیا۔ امریکی اداکار جیسن موموا نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ معروف مصری باکسر مادا عبدالحمید ان کے شریک سفر تھے جنہوں نے ریاض میں "موموا ٰ" کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر جاری کی۔ ان کے سامنے "مظبی"کا تھال رکھا ہوا ہے۔ یہ مرغی او رچاول کی ایک عربی ڈش ہے۔ دونوں بڑے شوق سے یہ ڈش تناول کر رہے ہیں۔دونوں کا کہنا ہے کہ شاہی ڈش ہے ۔ کھاتے کھاتے ہم بے حال ہو گئے لیکن دل نہیں بھرا۔ بین الاقوامی باکسر مارک ہنری اپریل 2017ءمیں سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ۔ انہو ںنے جدہ میں 4روزہ قیام کے دوران سعودی غترہ زیب تک کئے رہے۔مشہور امریکی اداکار جیان کارلو اسپاستو کومک کون عربیہ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے مملکت آئے۔ جنادریہ میلے میں بھی شریک ہوئے۔ انہو ںنے جیزانی تلواروں کا رقص دیکھا ، بے حد پسند کیا اور اس میں حصہ بھی لیا۔ جدہ دیکھنے کیلئے بے تابی کا مظاہرہ بھی کیا۔ مائیک ٹائی سن اسلام قبول کرنے کے بعد عمرے کیلئے آئے ۔انہوں نے یہاں سے واپسی کے بعد ٹوئٹ کیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے عمرے سے نوازا کاش میں زندگی بھر صراط مستقیم پر چلتا رہوں۔ ٹائی سن نے اسلام قبول کر کے اپنا نام بلال رکھ لیا ہے۔ معروف امریکی اداکار این سومر ہیلڈر نے جدہ پہنچنے پر ٹوئٹ کیا کہ یہ سحر آفریں شہر ہے۔ یہاں لوگوں سے مل کر مجھے بہت خوشی مل رہی ہے۔ فرانس کے فٹبال کے کھلاڑی "بول بوجبا"نے حرم مکی میں احرام کی حالت میں خانہ کعبہ کے سامنے اپنی تصویر انسٹاگرام پر جاری کرتے ہوئے تحریر کیا کہ میں نے زندگی میں خانہ کعبہ سے زیادہ خوبصورت عمارت نہیں دیکھی۔ 60لاکھ سے زیادہ افراد اس تصویر کو لائیک کر چکے ہیں۔ موگو ریولی ریسلر ماہ اپریل میں سعودی عرب آئے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر تحریر کیا کہ سعودی عوام نے مجھے اپنے بڑے خاندان کا فرد ہونے کا احساس دیا۔ امریکی اداکار او رگلوکار ٹوبی کیتھ نے ایک تقریب میں گٹار بجانے والے سعودی رابح صقر کے ہمراہ گانا گایا۔ یہ مملکت میں امریکی صدر ٹرمپ کے دورے کے استقبالیہ کا حصہ تھا۔ کیتھ نے اپنے ٹوئٹ میں تحریر کیا کہ میں سعودی عرب میں گانا گا کر تاریخ رقم کرنا چاہتا تھا۔
                             

شیئر: