نرس کی بہادری نے نولود کو بچا لیا
تبوک.... تبوک شہر میں کنگ خالد اسپتال کی ایک نرس نے انتہائی جرات کا مظاہرہ کر کے ایک سعودی شہری کو بچوں کے وارڈ میں گھسنے سے روک دیا۔ اس نے صبح سویرے وارڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ اس کے ہاتھ میں دھار دار آلہ تھا۔ نومولود بچوں کی تصویر لینے کی کوشش کر رہا تھا۔ نرس نے اسے داخل ہونے سے روک دیا اور فوراً ہی پولیس طلب کر لی۔ گرفتار کر لیا گیا۔