Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامک بینک ایک ہزار روپے میں فروخت کرنے کی تحقیقات

اسلا م آباد...پبلک اکاونٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو اسلامک بینک ایک ہزار روپے میں فروخت کرنے کے ا سکینڈل کی جلد تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ا سٹیٹ بینک نے2015ءمیں اسلامک بینک کو ایک ہزار روپے میں(کے اے ایس بی) کساب بنک کو فروخت کیا۔یہ کرپشن کا بڑا سکینڈل ہے۔نیب بھی تحقیقات کر رہا ہے۔ اسٹیٹ بنک کے نمائندہ نے اجلاس کو بتایا کہ4کمرشل بنکوں نے اسلامک بینک خریدنے کی دلچسپی ظاہر کی تھی ۔ایم سی بی نے100ملین روپے میں خریدنا چاہا لیکن سابقہ گورنر کے دور میں یہ کساب بنک انتظامیہ کو فروخت کردیا جس سے قومی خزانہ کو19 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ا سٹیٹ بنک نے بینک اسلامی کو ایک ہزار میں فروخت کرکے اپنی ساکھ کو شدید متاثر کیا ۔پی اے سی نے چیئرمین نیب کو ہدایت کی کہ وہ اس سکینڈل کی جلد تحقیقات مکمل کرکے اور ا سکینڈل کو ایک امتحان سمجھ کر مکمل کرے تاکہ قومی مجرمان کی پکڑ دھکڑ ہوسکے اور لوٹی گئی دولت واپس لائی جاسکے۔پی اے سی نے سفارش کی کہ چیف جسٹس بھیا سکینڈل کا از خود نوٹس لیں تاکہ معاملہ کی اصل تہہ تک پہنچ سکیں۔
مزید پڑھیں:کیا وزیر اعظم قانون سے بالاتر ہیں؟

شیئر: