Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ کوالیفائر: کویت کی 5رنزسے فتح

کویت سٹی: آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ایشیا " اے " ریجن کوالیفائی ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ کے لئے کویت نے سعودی عرب کی کرکٹ ٹیم کو 5 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔کویت میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کچھ دیر قبل بارش کے باعث آوٹ فیلڈ میں نمی کی وجہ سے میچ 20کے بجائے 18 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے کویت کی ٹیم نے مقررہ 18 اووروں میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 104 رنز بنائے۔کپتان محمد کاشف نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔سعودی عرب کے محمد افضل نے 3 جبکہ ابرار الحق اور خاور عباس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں سعودی عرب کی ٹیم سست رفتاری کا مظاہرہ کیا اور نسبتا آسان ہدف کاتعاقب کرتے ہوئے 18 اووروں میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز ہی بنا سکی۔ عمران عارف نے 40 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کوئی دیگر کھلاڑی اچھا اسکور نہیں کر سکا۔کویت کی جانب سے ارجن مکیش نے3 اوورز میں 11 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائے۔ کویت نے تیسری پوزیشن کے ساتھ ہی اگلے مرحلے کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

شیئر: