Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی افواج مشقوں کیلئے ترکی پہنچ گئی

ازمیر... سعودی افواج ( EFES2018) کی مشقوں میں شرکت کیلئے ترک شہر ازمیر پہنچ گئی۔ انقرہ اور بخارسٹ میں سعودی آرمی اتاشی خالد العساف ، کرنل عبداللہ محمد الدریبی اور مشق کے نگراں کمانڈروں نے خوش آمدید کہا۔ کرنل خالد العساف نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ( EFES2018) فوجی مشقوں میں متعدد ممالک کی افواج شریک ہونگی۔ ان میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔ مشقوں کا مقصد شریک افواج کے درمیان عسکری تجربات کا تبادلہ ، مختلف ماحول میں مشترکہ فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی اور ربط و ضبط پیدا کرنا ہے۔
 
 

شیئر: