2017ء: 4لاکھ66ہزار غیر ملکی سعودی لیبر مارکیٹ سے آﺅٹ، ایک لاکھ2ہزار سعودیوں کو روزگار ملا
پیر 30اپریل 2018کو مملکت سے شائع ہونے والے اخبار ”الاقتصادیہ“ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو کی ریاض میں ملاقات
٭ وژن 2030اور اصلاحات کا ایجنڈا روا داری اور اقتصادی ترقی کی تحریک دے رہا ہے، پومپیو
٭ 2017ءکے دوران 4لاکھ66ہزار غیر ملکی سعودی لیبر مارکیٹ سے نکل گئے، ایک لاکھ2ہزار سعودیوں کو روزگار ملا
٭ دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی سعودی آرامکو میں پہلی بار خاتون مجلس انتظامیہ کی رکن
٭ دنیا کی چھٹی بڑی اسٹاک ایکسچینج فنی خرابی کے باعث بند
٭ سابک 3افریقی ممالک میں سرمایہ کاری پر غور کرنے لگی
٭ سعودی لیبر مارکیٹ میں اصلاحات کے تحت ہنر مند غیر ملکیو ں کو مختلف اداروں کے درمیان منتقلی کی سہولت فراہم ہوگی
٭ اپریل میں پٹرول کے نرخوں میں 6فیصد اضافہ ، ایک بیرل تیل 80ڈالر کی حد سے تجاوز کرنے والا ہے
٭ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کا انخلاءایرانی معیشت کو مزید انحطاط کی طرف لیجائیگا
٭٭٭٭٭٭٭٭