Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کل سے بارشیں متوقع

ریاض ....ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے بتایا ہے کہ آئندہ ایام کے دوران مملکت کے بعض علاقوں میں گردو غبار کا طوفان اور بارشیں ہونگی۔ پہلی بارش 15شعبان منگل کو شروع ہوگی۔ کئی دن تک جاری رہیگی۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتی رہیگی۔ کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار ہوگی۔ تبوک ، حدود شمالیہ ، الجوف ، مدینہ منورہ، مکہ، حائل، القصیم ، ریاض، الشرقیہ، الباحہ، عسیر، جازان اور کویت بھی بارش کی زد میں ہونگے۔
 
 

شیئر: