Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چچازاد بہن سے کم نمبرآنے پرطالبہ کی خود سوزی

فرید پور۔۔۔۔چچازاد بہن سے 2فیصد کم نمبر آنے پر بچوں کے مذاق سے دلبرداشتہ ہوکر طالبہ نے آگ لگا لی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔فوراً بریلی کے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔ضلع کے محلہ بکسریا اسٹیشن روڈ کے رہنے والے مکیش کی 16سالہ بیٹی کشور چندر کنیا انٹر کالج میں ہائی اسکول کی طالبہ تھی ۔ اتوار کو رزلٹ آیا تھا۔ اطلاع کے مطابق اس کے 70فیصد نمبر آئے تھے ۔وہ پڑھنے میں اچھی تھی اور امید تھی کہ اسے 70فیصد سے زیادہ نمبر ملیں گے ۔ رزلٹ آنے کے بعد وہ گم سم سی ہوگئی جبکہ اس کی چچازاد بہن کے نمبر 72فیصد آئے ۔ شام کے وقت وہ گھر کے دروازے پر کھڑی تھی تو گھر کے بچے اور سہیلیوں نے اسے چچا زاد بہن سے کم نمبر آنے پر مذاق اڑا یا۔ اس سے دلبرداشتہ ہوکراس نے جسم پر مٹی کا تیل ڈال کرآگ لگا لی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔گھروالوں نے اسے آگ کے شعلوں میں لپٹا ہوا دیکھ کر شور مچانا شروع کردیا۔ طالبہ کے اوپر کپڑے ڈال کر آگ بجھائی گئی۔ فوراً ایمبولینس کے ذریعے  بریلی کے ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔
مزید پڑھیں:- - - -یو پی و بہار میں سڑک حادثات ،34افراد ہلاک

شیئر: