Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں اعتکاف کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں

مدینہ منورہ.... مسجد نبوی شریف انتظامیہ کے عہدیدار عبدالواحد الحطاب نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک میں زائرین کیلئے اعتکاف کے انتظامات کر دیئے گئے۔ تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ الحطاب نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ جو شخص بھی مسجد نبوی شریف میں اعتکاف کا آرزومند ہو وہ پہلی فرصت میں درخواست دینے کا اہتمام کرے۔ 15شعبان سے یکم رمضان تک درخواستیں وصول ہونگی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ اس دوران مسجد نبوی شریف میں اعتکاف کرنے والوں کیلئے آگہی مہم چلائی جائیگی۔ انہیں ایک فلم بھی دکھائی جائے گی جس میں اعتکاف کے آداب بیان کئے جائیں گے۔ ہدایات پیش کی جائیں گی۔ متعدد امور پر پابندی عائد ہو گی۔ یہ کام مختلف زبانو ں میں انجام دیا جائے گا۔ برصغیر کے بھی شہری کثیر تعداد میں مسجد نبوی شریف میں اعتکاف کا اہتمام کرتے ہیں۔ 
 

شیئر: