Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاج محل کا رنگ تبدیل ہونےپر سپریم کورٹ کا اظہار تشویش

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے تاج محل کے بدلتے ہوئے رنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔ عدالت نے کہا کہ تاج محل پہلے پیلے رنگ کا ہوا پھر بھورے اور اب ہرے رنگ کا ہوتا جارہا ہے۔ عدالت نے مرکز سے کہا کہ  تاج محل کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے ہند و بیرون ممالک کے ماہرین سے مدد حاصل کرکے تاج کی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے جلد اقدامات کئے جائیں۔
۔جسٹس ایم بی لوکر اور دیپک گپتا کی بنچ نے مرکز سے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ آپ کے پاس ماہرین ہیں یا نہیں تاہم اگر آپ کے پاس ماہرین نہیں ہوں تو بیرون ممالک کے جاہرین سے مدد لیں۔ ایم سی مہتہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے تاج کی فوٹو سالسٹر جنرل کو دکھاتے ہوئے دریافت کیا کہ حکومت کی نمائندگی کون کررہا ہے۔ فی الحال عدالت نے آئندہ سماعت 5مئی کو مقرر کی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -خصوصی حیثیت آندھرا پردیش کا حق ہے، نائیڈو

شیئر: