Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا لیڈیز انشورنس سینٹر

جدہ.... سعودی خواتین کی گاڑیوں کی انشورنس کیلئے جدہ میں خصوصی مرکز قائم کردیا گیا۔ یہ مملکت بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔ اسے ”مرکز مطالبات“ کا نام دیا گیا ہے۔ اسکا مقصد خواتین کی زیر ملکیت گاڑیوں کے انشورنس پیکیج کے مطابق ان کے استحقاقات کے حصول میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ سینٹر کی ڈائریکٹر نے المدینہ اخبار کو بتایا کہ اس سینٹر میں خواتین کا خصوصی شعبہ قائم کیا گیا ہے ۔ اسکا سارا عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔ یہ 24گھنٹے اعلیٰ معیار کے ساتھ انشورنس مسائل حل کرنے پر مامور ہے۔ یہاں کام کرنے والی خواتین انشورنس کے شعبے میں اعلیٰ ڈگریاں حاصل کئے ہوئے ہیں اور انہیں رجوع کرنے والی خواتین سے نمٹنے کا تجربہ بھی حاصل ہے۔
 
 

شیئر: